وزرائے خارجہ امریکہ و اسرائیل کی ملاقات

   

Ferty9 Clinic

واشنگٹن : اسرائیل کے نئے وزیر خارجہ یائر لاپیڈ نے اپنے امریکی ہم منصب اینتھونی بلنکن سے پہلی ملاقات کی ہے۔ یہ ملاقات ایک ایسے وقت میں کی گئی ہے، جب امریکہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کے حوالے سے مذاکرات شروع کرنے والا ہے۔ اسرائیل واشنگٹن اور تہران حکومت کے مابین ممکنہ مذاکرات کے سخت خلاف ہے۔ جو بائیڈن انتظامیہ سابق صدر ٹرمپ کے برعکس اسرائیل کی بجائے ایران پر توجہ مرکوز کرنا چاہتی ہے اور اس عالمی جوہری معاہدے کا دوبارہ حصہ بننا چاہتی ہے، جس سے ٹرمپ یکطرفہ طور پر الگ ہو گئے تھے۔ تاہم امریکہ نے اسرائیل کو یہ یقین دہانی کروائی ہے کہ ایٹمی پروگرام کے حوالے سے ایران کو کوئی بڑی رعایت فراہم نہیں کی جائے گی۔