وزنی شئے گرنے سے دو افراد کی موت

   

حیدرآباد۔/29 جنوری، ( سیاست نیوز) جیڈی میٹلہ پولیس حدود میں پیش آئے دو علحدہ ایک ہی نوعیت کے واقعات میں وزنی شئے گرنے سے دو افراد فوت ہوگئے۔ 40 سالہ کملاکر ریڈی جو سنجے گاندھی نگر علاقہ میں رہتا تھا ایک سیکوریٹی سرویس میں ملازمت کرتا تھا کام کے دوران کل 360 کیلو گرام وزنی پیپر بنڈل گرنے سے کملاکر ریڈی شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا جبکہ دوسرے واقعہ میں 52 سالہ درگیا ڈرمس کی زدمیں آکر فوت ہوگیا۔ سرارم علاقہ کا ساکن درگیا خانگی کمپنی میں ملازمت کرتا تھا لفٹ سے سامان منتقل کرنے کے دوران وزنی ڈرمس کی زد میں آکر یہ شخص شدید زخمی ہوگیا۔ جسے فوری علاج کیلئے ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ فوت ہوگیا۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔ع