یروشلم۔15ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم اسرائیل انتخابات کے بعد اپنی بقا کی جدوجہد میں مصروف ہیں ۔ کیونکہ اُن کی سیاسی زندگی قومی انتخابات کے بعدانہیں جاریہ سال دوسری بار کامیابی عطا کرنے کی امید بہت کم ہے ۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ وہ تلوار کی دھار پر چل رہے ہیں اور انہیں امکان ہے کہ فوجداری بدعنوانیوں کے الزامات اُن پر عائد کئے جائیں گے اور وہ انتخابات میں فیصلہ کن کامیابی حاصل نہیں کرسکیں گے ۔ نتن یاہو کی روزآنہ انتخابی مہم میں ہونے والی دھاندلیوں کے نتیجہ میں اُن کے حریفوں کو فائدہ پہنچ رہا ہے ۔ اسرائیلی بحریہ کے قائد ان کے مقابلہ میں انتخابات کی جنگ لڑرہے ہیں ۔ انتخابی مہم کے دوران نتن یاہو ایسا معلوم ہوتا ہے کہ نئی شہ سرخیاں تخلیق کریں گے ۔
