تل ابیب : وزیراعظم اسرائیل بنجامن نیتن یاہو نے متحدہ عرب امارات اور بحرین کے دورہ ملتوی کردیئے۔ کورونا کی وجہ سے عائد سفری پابندیوں کے سبب یہ دورہ ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ یو اے ای اور بحرین سے سفارتی تعلقات کی بحالی کے بعد نیتن یاہو کا یہ پہلا سرکاری دورہ تھا۔ وہ عنقریب کسی اسلامی ملک کا دورہ کرنے والے ہیں۔