وزیراعظم اسرائیل پر بدعنوانی کا مقدمہ ملتوی

   

یروشلم 15 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) یروشلم کی ایک عدالت نے اتوار کے دن اعلان کیاکہ وزیراعظم اسرائیل بنجامن نیتن یاہو کے خلاف فوجداری مقدمہ کی سماعت 2 ماہ کے لئے ملتوی کردی گئی ہے۔ یہ نئے کورونا وائرس سے پھوٹ پڑنے والی وباء کے زیراثر عوامی مقامات پر عوام کے اجتماعات پر پابندی عائد کرنے کا نتیجہ ہے۔