وزیراعظم اسرائیل کو کورونا کا پہلا ٹیکہ دیا گیا

   

تل ابیب : وزیراعظم اسرائیل بنجامن نتن یاہو کو ملک میں سب سے پہلے کورونا کا ٹیکہ لگایا گیا ۔ اسرائیل میں ویکسین لگانے کی مہم شروع ہوچکی ہے ۔ کووڈ۔19 ویکسین کی وصولی کے بعد پہلا ویکسین بنجامن نتن یاہو کو دیا گیا ۔ وزیراعظم نے ویکسین کا عمل شروع کرنے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ اسرائیل کیلئے سب سے بڑا دن ہے ۔ ایک شخص کیلئے چھوٹا سا انجکشن ہم تمام کیلئے صحت کا ضامن ہے ۔