وزیراعظم اسرائیل کی تشکیل حکومت کیلئے شرائط مسترد

   

یروشلم 27 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم اسرائیل بنجامن نیتن یاہو کی کلیدی حریف پارٹی نے کہاکہ وہ ایک متحدہ حکومت تشکیل دینے کی تمام شرائط کو مسترد کرتی ہے۔ انتہا پسند قدامت پرست حلیفوں اور دائیں بازو کے ساتھ ایک اتحادی حکومت اپنی قیادت میں تشکیل دینے کے لئے جو شرائط پیش کی جارہی ہیں وہ اِس کے لئے ناقابل قبول ہیں۔ اُنھوں نے کہاکہ اُن کا مقصد اسرائیل کو تیسری بار انتخابات کی سمت ڈھکیلنا ہے کیوں کہ حالیہ انتخابات کے نتیجہ میں کسی بھی اتحاد کو 61 نشستوں کی قطعی اکثریت حاصل نہیں ہوئی ہے اور قیادت اتنی منقسم ہے کہ اتحادی حکومت تشکیل نہیں دی جاسکتی۔