نئی دہلی ۔ 4 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کی سشمیتا دیوی نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کو چاہئے کہ وہ اپنا سوشل میڈیا اکاؤنٹ اناؤ عصمت ریزی متاثرہ کو ایک دن کیلئے دیں اس کے بعد وہ اپنی درد بھری کہانی پیش کریں گی۔ بی جے پی کے کئی قائدین نے اس پر پے در پے حملے کئے ہیں۔ مودی نے حال ہی میں کہا تھا کہ وہ سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایک دن کیلئے خواتین کو دینا چاہتے ہیں جو اس سوشل میڈیا سے بے حد حوصلہ حاصل کررہی ہیں۔