وزیراعظم برطانیہ پر سامعین کی ہنسی کی آواز کو ایڈٹ کرنے بی بی سی کا اعتراف

   

٭ بی بی سی نے اس بات کا اعتراف کیا ہیکہ اس نے ایک مباحثہ کے دوران برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن پر سامعین کی جانب سے ہنسی کی آواز کو اس نے نکال دیا اور وہ کلپ ایڈٹ کیا گیا۔ بی بی سی نے بتایا کہ وقت کی کمی کی وجوہات کی بناء پر اس کلپ کو ایڈٹ کرتے ہوئے مختصر کیا گیا۔ اس ایڈٹ کے سواء ساونڈ ٹریک یا امیج میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔