وزیراعظم برطانیہ کی حیثیت سے تھریسامے مستعفی

   

Ferty9 Clinic

لندن ۔ /7 جون (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم برطانیہ تھریسامے نے آج حکمراں کنزرویٹیو پارٹی کی قیادت سے رسمی طور پر استعفیٰ دیدیا اور وزیراعظم کی حیثیت سے وہ نئے لیڈر کے انتخاب تک برقرار رہیں گی ۔ انہوں نے پارٹی کا نیا وزیراعظم منتخب کرنے کی راہ ہموار کردی ہے ۔ یوروپی یونین کے ساتھ بات چیت میں ناکامی کے بعد یہ فیصلہ کیا۔