٭ مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ نے بتایا کہ وزیراعظم اپنے بیرونی دوروں کے موقع پر تکنیکی وجوہات پر توقف کیلئے کبھی ہوٹل کی بکنگ نہیں کرتے بلکہ وہ ایرپورٹس پر ہی توقف کرتے ہیں اور وہیں پر نہاتے ہیں۔ ری فیویلنگ کے بعد اپنے سفر نکل پڑتے ہیں۔ امیت شاہ لوک سبھا میں ایس پی جی ترمیمی بل پر بحث کے دوران ایک سوال کا جواب دے رہے تھے۔
