حیدرآباد 9 اپریل (سیاست نیوز) بی آر ایس کے قائدین نے الزام لگایا کہ وزیراعظم نریندر مودی ترقیاتی کام شروع کرنے نہیں بلکہ تلنگانہ میں زہر گھولنے کے لئے آئے تھے۔ وزیر صحت ہریش راؤ نے کہاکہ وزیراعظم کی ہر بات جھوٹ ہے۔ مودی نے بہت سے جھوٹ کہے ہیں۔ اسٹیٹ پلاننگ بورڈ کے نائب صدرنشین ونود کمار نے کہاکہ بدقسمتی کی بات ہے کہ وزیراعظم عوام کے سامنے جھوٹ بول رہے ہیں۔ اس طرح مودی نے ظاہر کردیا کہ وہ تلنگانہ کی ترقی کے خلاف ہیں۔ تلنگانہ میں خاندان کی حکمرانی کے مودی کے ریمارکس پر ونود کمار نے کہاکہ راج ناتھ سنگھ کا بیٹا ایم ایل اے ہے اور امیت شاہ کا بیٹا بی سی سی آئی کا صدر ہے۔