وزیراعظم تھائی لینڈکو عدالت نے عہدے سے معطل کر دیا

   

بنکاک : تھائی لینڈ کی آئینی عدالت نے وزیر اعظم پریوت چن-او-چا کو عہدے سے معطل کر دیا، تھائی لینڈ کی مرکزی اپوزیشن جماعت کی جانب سے وزیراعظم کی 8سالہ مدت کی حد پر نظرثانی درخواست دائر کی گئی تھی۔ڈان اخبار میں شائع غیر ملکی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق ججوں نے مقدمے کا فیصلہ ہونے تک پریوت چن او چا کو عہدے سے معطل کرنے کے لیے پانچ کے مقابلے چار ووٹوں سے اتفاق رائے سے فیصلہ کیا۔عدالت کا کہنا تھا کہ آئینی عدالت نے تمام درخواستوں اور معاون دستاویزات پر غوروفکر کے بعد حقائق کی بنیاد پر کیس کو سنا‘۔عدالت کے حکم نامے کے مطابق کیس پر فیصلہ آنے تک چن او چا تھائی وزیراعظم کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں سرانجام نہیں دے سکیں گے۔