وزیراعظم تھائی لینڈ نے صحافیوں پر سینیٹائزر اسپرے کر دیا

   

بنکاک : تھائی لینڈ کے وزیراعظم پرایوت چن اوچا نے پریس کانفرنس میں ناپسندیدہ سوال کا جواب دینے سے بچنے کیلئے صحافیوں پر سینی ٹائزر کا اسپرے کر ڈالا۔تھائی لینڈ کے وزیراعظم سے پریس کانفرنس کیدوران صحافیوں نے کابینہ میں ردوبدل سے متعلق سوال پوچھا جس پر وزیراعظم نیجواب سے بچنے کیلئے سینی ٹائزر کی بوتل اٹھا کر صحافیوں پر اسپرے کردیا۔تھائی وزیراعظم ریٹائرڈ آرمی جنرل ہیں اور 2014 کی فوجی بغاوت کے بعد سے اقتدار میں ہیں۔ماضی میں بھی وہ رپورٹر کے سر پر چپت لگاتے، اس کا کان مروڑتے آن کیمرہ آچکے ہیں۔