اوسلو ۔ /11 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) حبش (ایتھوپیا) کے وزیراعظم ابی احمد کو امن کا نوبل پرائز برائے 2017 ء عطا کیا گیا ہے ۔ کیونکہ انہوں نے اپنے ملک اور پڑوسی ملک اریٹیریا کے ساتھ دیرینہ سرحدی تنازعہ کو ختم کرنے کی ہرممکن کوشش کی ہے ۔ ناروے کے نوبل انسٹی ٹیوٹ نے جمعہ کے دن ان کی اہم اصلاحات کی بھی ستائش کی جو حبش کے قائد نے اپریل 2018 ء سے تاحال کی ہیں۔ صدرنشین نے کہا کہ انہیں انعام دیدیا گیا ہے کیونکہ ابی احمد کی کوششوں کو تسلیم کرنے اور ان کی حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے ۔ 43 سالہ ابی احمد نے وزیراعظم کی حیثیت سے احتجاجیوں کے دباؤ کی بنا پر عہدہ سنبھالا تھا ۔
