نئی دہلی : وزیراعظم روزگار گارنٹی یوجنا میں اگلے پانچ سالوں کیلئے 13554.42 کروڑ روپے الاٹ کئے گئے ہیں جس سے 40 لاکھ لوگوں کو روزگار ملنے کا امکان ہے۔چھوٹی،بہت چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی مرکزی وزارت نے پیر کو یہاں بتایا کہ 15ویں پے کمیشن نے وزیراعظم روزگار گارنٹی یوجنا میں اگلے پانچ سال (مالی سال 2021-22 سے 2025-26) کیلئے الاٹمنٹ جاری کردیا ہے۔اس سے اگلے پانچ برسوں میں 40 لاکھ لوگوں کو روزگار ملنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔