نظام آباد : لیڈ بینک منیجر سرینواس رائو نے بتایا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے عمل کئے جانے والے پردھان منتری سرکشا یوجنا بیمہ اور پردھان منتری جیونا جیوتی بیمہ یوجنا اسکیمات کے پریمیم کی ادائیگی کیلئے 30؍ جون آخری تاریخ ہے لہذا اس سے استفادہ کرنے کی خواہش کی مسٹر سرینواس رائو نے بتایا 18 سال سے 70 سال عمر یافتہ افراد پردھان منتری سرکشا بیمہ یوجنا کے تحت سالانہ 12 روپئے پریمیم ادا کرنے کی صورت میں حادثاتی طور پر فوت ہونے کی صورت میں انشورنس کی رقم حاصل ہوگی ۔ اسی طرح 18 سال سے 50 سال عمر یافتہ افراد 330 روپئے ادا کرنے کی صورت میں جیون جیوتی بیمہ یوجنا کے تحت کسی بھی صورت میں موت واقع ہونے کی صورت میں دو لاکھ روپئے انشورنس حاصل ہوگا۔ دونوں انشورنس کی ادائیگی کیلئے ہر سال یکم ؍ جون سے آئندہ سال 31؍ مئی تک پریمیم ادا کرنے کی صورت میں انشورنس کی رقم حاصل ہوگی لیکن اس سال کرونا کے باعث تاریخ میں اضافہ کرتے ہوئے 30؍ جون مقرر کی گئی ہے لہذا اس سے استفادہ حاصل کرنے کی خواہش ۔