کولمبو: سری لنکا کے وزیر اعظم مہندا راجہ پکسے نے چہارشنبہ کو کہا کہ جب تک ان کے پاس پارلیمنٹ میں اکثریت ہے ، ملک میں موجودہ اقتصادی اور سیاسی بحران اور ان کے استعفیٰ کے مطالبے کی روشنی میں وہ استعفیٰ نہیں دیں گے ۔ ڈیلی مرر کو انٹرویو دیتے ہوئے راجہ پکسے نے کہا کہ ان کے پاس ابھی بھی پارلیمنٹ میں اکثریت ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اگر زیادہ تر ایم پیز کو لگتا ہے کہ مجھے جانا چاہئے تو میں جاؤں گا۔ کوئی شک نہیں۔”انہوں نے کہا کہ وہ مینڈیٹ کے ساتھ اقتدار میں آئے ہیں اور اگر عوام ان کی جگہ لینا چاہتے ہیں تو وہ انتخابات کے ذریعے ایسا کرسکتے ہیں۔