کولمبو: سری لنکا کے وزیراعظم کے دفتر سے ان اطلاعات کی مذمت کی گئی ہے جس میں بتایا گیا کہ مہندرا راجہ پکسے نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ یہ اطلاعات گشت کررہی تھی کہ اپنی حکومت بچانے کیلئے وہ استعفیٰ دے سکتے ہیں جبکہ تمام 26 وزراء کے مستعفی ہونے کی خبر ہے۔ دوسری طرف سری لنکا میں حکومت مخالف پرتشدد مظاہروں کے بعد نافذ ملک گیر کرفیو کی خلاف ورزی کرنے پر پولیس نے مغربی صوبے میں 600 سے زیادہ لوگوں کو حراست میں لے لیا ہے ۔پولیس نے بتایا کہ مغربی صوبے میں ہفتہ کی رات 10 بجے سے اتوار کی صبح 6 بجے کے درمیان کرفیو کی خلاف ورزی کرنے والے 664 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے ۔