وزیراعظم سے ہماری درخواست ہے کہ اس کالے قانون کو واپس لیں، ہم سب مل کر اس قانون کے خلاف کھڑے ہیں، ہمارے سردار بھائی، ہندو مسلم سب ساتھ ہیں۔ یہ خیالات ہمارے ایک عیسائی بھائی کے ہیں جو شاہین باغ کے احتجاج میں شریک تھے۔
انکا مزید کہنا ہے کہ وزیراعظم سے سوال کرنا یہ ہمارا حق ہے مگر وزیر اعظم کو ہم پر ظلم کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ میرا یہی پیغام ہے کہ سب مل کر جیسے رہ رہے ہیں ویسے ہی محبت کے ساتھ رہیں۔
انہوں نے کہا کہ مذہب کے نام پر ہندوستان میں کوئی ایسی چیز نا ہو جس کی وجہ سے ہندوستان کو دنیا میں بے عزتی کا سامنا کرنا پڑے۔
ان کا کہنا ہے کہ سب مذہب کے ماننے والوں نے یہاں اپنی اپنی مذہبی کتابیں اسی لیے پڑھی کہ ہم سب مل کر اس کا لے قانون کے خلاف ہیں۔ اور اسی اتحاد کو باقی رکھنے کےلیے ضروری ہے کہ اس قانون کو واپس لیا جائے۔