وزیراعظم عمران خاں کے آج استعفیٰ دینے کا امکان

,

   

بیرونی فنڈنگ کیس میں گرفتاری بھی متوقع ، اسلام آباد میں اتوار کو ریالی
اسلام آباد : پاکستان کے وزیراعظم عمران خاں سخت مشکلات میں ہیں ایک طرف ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی ہے تو دوسری طرف بیرونی فنڈنگ کیس میں بھی ان کو مسائل کا سامنا ہے ۔ اتوار کو اسلام آباد میں وہ بڑی ریالی سے خطاب کرنے والے ہیں ۔ جس میں ان کی جانب سے استعفیٰ کا اعلان کرنے کا امکان ہے ۔ جب کہ پیر کو اس سلسلہ میں ان کی گرفتاری بھی ہوسکتی ہے ۔ ریالی میں عمران خاں کی جانب سے قبل از وقت انتخابات کا اعلان کرنے کی بھی توقع کی جارہی ہے ۔ سی این این نیوز 18 کے مطابق عمران خاں تحریک عدم اعتماد کا سامنا نہیں کریں گے کیوں کہ اس بحران کی گھڑی میں عمران خاں کی پارٹی کے 50 وزراء کے گم شدہ ہونے کی بھی اطلاع ہے ۔ اسی دوران وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ملک بھر سے شہری اسلام آباد پہنچ رہے ہیں، کل جلسے میں اتنے لوگ ہوں گے کہ جمِ غفیر ایوانوں کو ہلا دے گا اور عوام پاکستان کی آزادی کے لیے کھڑے ہونے والے وزیر اعظم سے اظہار یکجہتی کریں گے۔اسلام آباد میں گورنر سندھ اور وزیر بحری امور کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ لاکھوں لوگوں کا سمندر اسلام آباد کی طرف گامزن ہے، اس وقت گلگت بلتستان سے 20 کلومیٹر پر مشتمل طویل ریلی اسلام آباد پہنچ رہی ہے، پورا خیبر پختونخوا، پورا پنجاب اور پورا کراچی پاکستان اور تحریک انصاف کے رنگوں میں رنگا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ کل 10 لاکھ سے زائد افراد کا جمِ غفیر اسلام آباد کے ایوانوں کو ہلا دیگا اور یہ جو چوہوں نے چوری کے پیسے سے لوگوں کو خریدنے کی کوشش کی ہے عوام کل کے جلسے میں اسے مسترد کردیں گے اور پاکستان کی آزادی کے لیے کھڑے ہونے والے وزیر اعظم سے اظہار یکجہتی کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ذوالفقار علی بھٹو کے بعد اگر آج پاکستان کی خارجہ پالیسی آزاد ہے تو وہ عمران خان کی وجہ سے آزاد ہے، معیشت کا پہیہ چلنے شروع ہوا ہے تو اس کے خلاف سازش کی جارہی ہے، کل پاکستان کے عوام اس سازش کو ناکام بنائیں گے۔عمران خاں نے کہا کہ ’’ٹرمپ کارڈ ‘‘ ابھی ان کے پاس ہے ۔ انہوں نے استعفیٰ دینے سے متعلق امکانات کو مسترد کیا ۔