وزیراعظم ’فوٹو کھنچوانا چھوڑ کر کام شروع کردیں‘

,

   

ابھیجیت بنرجی کے ریمارکس، مودی پر کپل سبل کا طنز
نئی دہلی 15 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کے سینئر لیڈر کپل سبل نے وزیراعظم نریندر مودی پر نوبل انعام یافتہ ماہر معاشیات ابھیجیت بنرجی کے اس ریمارکس کا طنزیہ حوالہ دیا جس میں اُنھوں (بنرجی) نے کہا تھا کہ ہندوستانی معیشت متزلزل ہورہی ہے اور وزیراعظم کو چاہئے کہ وہ ’تصویر کشی‘ کا سلسلہ ترک کرتے ہوئے کام کریں۔ ہندوستانی امریکی ابھیجیت بنرجی نے جنھیں پیر کو معاشیات کا نوبل انعام دیا گیا ہے، کہاکہ ہندوستانی معیشت لڑکھڑا رہی ہے۔ فی الحال دستیاب اعداد و تفصیلات میں کہیں بھی یہ یقین دہانی نظر نہیں آتی کہ ملک کی معیشت کا عنقریب احیاء و بحالی ممکن ہوسکتی ہے۔ کپل سبل نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ’کیا مودی جی سن رہے ہیں؟ ابھیجیت بنرجی نے کہا ہے کہ (1) ہندوستانی معیشت لڑکھڑاتی بنیاد پر ہے۔ (2) اعداد و شمار کی تفصیلات میں سرکاری مداخلت ہورہی ہے۔ (3) اوسط شہری و دیہی خریدی میں کمی ہوئی ہے جو 70 کی دہائی سے نہیں ہوئی تھی۔ (4) ہم (ہندوستان) بحران میں ہیں۔ کیجئے۔ تصویر کھنچوانا کم کیجئے‘۔