قاہرہ : مصر کے وزیراعظم مصطفیٰ مدبولی نے اپنے دورہ سعودی عرب کے دوران ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے ریاض میں ملاقات کی۔ولی عہد نے مصری وزیر اعظم کا مملکت کے دورے پر خیرمقدم کیا۔اُنھوں نے مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی کی جانب سے خادم حرمین شریفین کیلئے نیک تمناؤں کا پیغام پہنچایا۔ ولی عہد سے ملاقات کے دوران دونوں برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات، مشترکہ تعاون کے امکانات، اس کو مضبوط بنانے اور دونوں برادر عوام کے مشترکہ مفادات کے حصول کے طریقوں کا جائزہ لیا۔