وزیراعظم ملک میں جنگ کی بات کرتے ہیں اور بیرون ملک سفر کے دوران امن کی بات کرتے ہیں

,

   

بنگلورو۔16 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) جواہر لال نہرو یونیورسٹی کی طلبہ یونین کے سابق صدر کنہیا کمار نے منگل کے دن بتایا کہ بیرون ملک نریندر مودی امن کی بات کرتے ہیں لیکن ہندوستان میں وہ جنگ کی بات کرتے ہیں۔ جو لوگ حکومت کے خلاف بات کرتے ہیں ان پر ملک سے غداری کا ٹھپہ لگادیا جاتا ہے۔ کنہیا کو کرناٹک میں ایک یونیورسٹی میں یہ کہہ کر تقریر کرنے کی اجازت نہیں دی گئی کہ اس سے نظم ونسق کا مسئلہ پیدا ہوگا۔