نئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کے روزوجئے دشمی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ باطل پر اچھائی کا یہ مہاپرو ہر کسی کی زندگی میں نئی تحریک لے کرآئے ۔مسٹر مودی نے ٹویٹ کیا ‘‘وجئے دشمی پر سبھی کوڈھیر ساری مبارکباد۔ باطل پر اچھائی اور بدی پر نیکی کی فتح کا یہ سب سے بڑا مہا پرو ہر کسی کی زندگی میں نئی تحریک لیکر آئے ’’۔اس سے قبل وزیر اعظم نے مہانومی کی بھی ٹوئڑ کے ذریعہ مبارکباد دی تھی۔نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے بھی مبارکباد دی۔کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی نے اتوار کے روز وجئے دشمی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ فتح بالآخر سچائی کی ہی ہوتی ہے ۔مسٹر گاندھی نے آج وجئے دشمی کے موقع پر ٹویٹ کیا ‘‘فتح بالآخرسچائی کی ہوتی ہے ۔ آپ سبھی کو وجئے دشمی کی مبارکباد ہو‘‘ ۔ وزیر دفاع راجناتھ سنگھ اور اطلاعات نشریات کے وزیر پرکاش جاوڈیکر نے اتوار کے روز ملک کے باشندوں کو وجئے دشمی کے تہوارپر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ‘ پاپ جلے گا ،پونئے جیتے گا ’ برائی ہارے گی اور اچھائی جیتے گی ۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اتوار کے روز وجئے دشمی کے موقع پر دل کی گرائیوں سے مبارکبادپیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ سچائی کی راہ پر چلنے کی ترغیب اور ہدایت دینے والا تہوار ہے ۔
