٭ وزیراعظم نریندر مودی اور وزیرخارجہ امیت شاہ کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے کے الزام میں کرناٹک کے ایک شخص کوگرفتار کرلیا گیا ہے۔ یہ شخص مبینہ طور پر آڈیو پیامات روانہ کررہا تھا۔ یہ پیامات واٹس ایپ گروپ پر وائرل ہوگئے۔ جس سے عوام میں اشتعال پیدا ہوگیا اور فرقہ وارانہ تشدد بھڑکنے کا اندیشہ پیدا ہوا۔ پولیس نے اس شخص کو گرفتار کرتے ہوئے کارروائی کی ہے۔ آڈیو میں اسے یہ کہتا سنا گیا کہ شہریت ترمیمی قانون سے اگر مسلمانوں کو نقصان پہنچا تو وہ وزیراعظم مودی اور امیت شاہ کا قتل کردے گا۔