نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی جمعہ کو دارالحکومت دہلی میں ٹیلی کام انڈسٹری کی اہم کانفرنس انڈین موبائل کانگریس (آئی ایم سی 2023) کے ساتویں ایڈیشن کا افتتاح کریں گے اور اس موقع پر وہ ملک بھر کے تعلیمی اداروں کو 100 ‘5 جی یوز کیس لیبس’ کا تحفہ دیں گے ۔آئی ایم سی تین دن تک چلے گا۔ اس کا اہتمام پرگتی میدان کے بھارت منڈپم میں محکمہ ٹیلی کمیونیکیشن اور سیلولر سروس کمپنیوں کے منچ سی او اے آئی کے اشتراک سے کیا جا رہا ہے ۔وزیر اعظم کے دفتر نے جمعرات کو جاری کردہ ایک ریلیز میں یہ معلومات دیتے ہوئے کہا کہ ‘100 5جی لیب انیشیٹو’ کا مقصد سماجی و اقتصادی شعبوں میں جدت کو فروغ دینے کے لیے 5جی ایپلی کیشنز تیار کرنا ہے ۔ ‘100 5جی لیبز انیشیٹو’ کے تحت تیار کردہ ان 5جی ایپ ڈویلپمنٹ لیبس کو ملک میں 6جی کے لیے تیار ماحولیاتی نظام کی تعمیر کی جانب ایک اہم قدم کے طور پر دیکھا جارہا ہے ۔