نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لئے لاک ڈاؤن کی ایک اور ممکنہ توسیع کا اشارہ کرنے کے ایک دن بعد آج 8 بجے قوم سے خطاب کریں گے۔
وزیراعظم ہندوستان کے دفتر کے ایک اعلامیہ میں لکھا گیا ہے کہ ” آج رات قریب 8 بجے وزیراعظم مودی قوم سے خصوصی خطاب کریں گے۔
Shri @narendramodi will be addressing the nation at 8 PM this evening.
— PMO India (@PMOIndia) May 12, 2020
وزراۓاعلیٰ کے ساتھ ویڈیو کانفرنس میٹنگ
پیر کے روز وزیراعظم مودی نے کویڈ-19 کے خلاف ہندوستان کی لڑائی کے اگلے اقدام پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے تمام ریاستوں کے وزرائے اعلی کے ساتھ ایک ویڈیو کانفرنس میٹنگ کی اور کہا کہ وہ اس بات پر مستحکم ہیں کہ لاک ڈاؤن کے تیسرے مرحلے کے دوران اٹھاۓ گیے اقدامات کے بغیر لاک ڈاؤن کو مزید بڑھایا جائے سکتا ہے۔
ٹرانسمیشن کی شرح کو کم کریں ، عوامی سرگرمیاں بڑھائیں
انہوں نے کہا تھا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ بیماری کے ٹرانسمیشن ریٹ کو کم کیا جائے اور عوامی سرگرمیوں میں بتدریج اضافہ کیا جا ۓ جبکہ ان دونوں مقاصد کے حصول کی طرف کی جانے والی تمام رہنما خطوط اور کوششوں پر عمل پیرا ہوں۔
لاک ڈاؤن کا تیسرا مرحلہ 17 مئی کو ختم ہورہا ہے۔