فرقہ پرستی کے خلاف سیکولر جماعتیں متحد ہوجائیں : ڈی راجہ
حیدرآباد ۔ 8 جنوری (سیاست نیوز) سی پی آئی کے قومی جنرل سکریٹری ڈی راجہ نے سنسنی خیز ریمارکس کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کا ریموٹ کنٹرول آر ایس ایس کے ہاتھ میں ہے۔ ملک کے پانچ ریاستوں کے نتائج 2024ء کے عام انتخابات میں اثرانداز ہونے کا دعویٰ کیا۔ ڈی راجہ نے کہا کہ وزیراعظم آر ایس ایس کی کٹھ پتلی ہے۔ عہدے پر مودی فائز ہے۔ تاہم تمام فیصلے آر ایس ایس کررہی ہے۔ ملک میں بڑھتی ہوئی فرقہ پرستی پر سی پی آئی کو تشویش ہے اور ہمیشہ کمیونسٹ جماعت نے اس کی مخالفت کرتے ہوئے فرقہ پرستوں کا مقابلہ کررہی ہے اور مستقبل میں بھی اپنی مہم کو جاری رکھے گی۔ ملک میں سیاسی صورتحال زہرآلودہ ہوگئی ہے۔ سیاسی فائدے کیلئے بی جے پی اور سنگھ پریوار عوام کے درمیان نفرت کی دیوار کھڑی کررہی ہے۔ موجودہ حالت میں اپوزیشن جماعتوں کی بہت بڑی ذمہ داری ہے۔ فرقہ پرستی کے خلاف تمام سیکولر جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوتے ہوئے اس کا مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے۔ پانچ ریاستوں کے انتخابات میں عوام بی جے پی کے خلاف ووٹ دیں گے اور برآمد ہونے والے نتائج 2024ء کے عام انتخابات پر اثر انداز ہوں گے۔ ڈی راجہ نے کہا کہ مرکزی حکومت ریاستوں کے حقوق سلب کررہی ہے۔ من مانی فیصلے ریاستوں پر مسلط کررہی ہے۔ مرکزی حکومت کارپوریٹ سیکٹر کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے غریب عوام اور کسانوں کے مفادات کو نقصان پہنچارہی ہے۔ پبلک سیکٹرس کو مرکزی حکومت خانگیا رہی ہے۔ن