نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ نے جمعرات کو جھارکھنڈ کے عوام سے زیادہ سے زیادہ ووٹ ڈالنے کی اپیل کی ، کیونکہ اسمبلی انتخابات کے تیسرے مرحلے کے تحت 17 نشستوں پر آج ووٹنگ چل رہی ہے۔
وزیر اعظم مودی نے ٹویٹ کیا ”جھارکھنڈ کے تیسرے مرحلے کے انتخابات آج ہوں گے۔ ان تمام لوگوں کو جن کی نشستوں پر آج رائے دہندگی میں ہونی ہے ان سے بڑی تعداد میں ووٹ ڈالنے کی درخواست کرتا ہوں،میں خاص طور پر اپنے نوجوان دوستوں سے ووٹ ڈالنے کی درخواست کرتا ہوں۔
ہندی کے ایک ٹویٹ میں شاہ نے تمام ووٹرز سے اپیل کی کہ وہ جھارکھنڈ کی ترقی اور امن کے لئے زیادہ سے زیادہ تعداد میں ووٹ دیں۔
اسمبلی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں ریاست کے 17 حلقوں کے لئے پولنگ جمعرات کو شروع ہوئی۔
جھارکھنڈ میں 81 اسمبلی نشستوں کے لئے انتخابات 30 نومبر سے شروع ہونے والے پانچ مراحل میں ہوں گے ، اور نتائج کا اعلان 23 دسمبر کو کیا جائے گا۔