مہاراشٹر میں کانگریس نے وزیر اعظم نریندر مودی پر ملک کو درپیش اہم مسائل کو نظر انداز کرنے کا الزام لگایا ہے اور جاننا چاہا کہ کیا وہ بڑھتی ہوئی مہنگائی پر بحث کریں گے۔ ریاستی کانگریس کے صدر نانا پٹولے نے کہا کہ پی ایم طلباء کے ساتھ ‘پریکشا پہ چرچا’ جیسے پروگرام منعقد کرتے ہیں، لیکن لگتا ہے کہ ان کے پاس مہنگائی، سست اقتصادی ترقی اور بڑھتی ہوئی بے روزگاری جیسے سنگین مسائل کو حل کرنے کا وقت نہیں ہے انہوں نے کہا، “وزیر اعظم ملک کے سلگتے ہوئے مسائل کو نظر انداز کر رہے ہیں۔ ‘پرچار منتری’ پروگرام ترتیب دینے میں مصروف ہے۔” پٹولے نے سوال کیا، “ملک کے لوگ بڑھتی ہوئی مہنگائی سے نبرد آزما ہیں اور نوجوانوں کو روزگار حاصل کرنا مشکل ہو رہا ہے۔ وزیر اعظم کسانوں اور مزدوروں کے مسائل پر بھی بات نہیں کر رہے ہیں۔ ‘چائے پہ چرچا’، ‘پریکشا پہ چرچا’۔” پی ایم مودی ‘مہنگائی پہ چرچا’ میں کب مصروف ہوں گے؟