لکھنؤ: وزیراعظم نریندر مودی نے منگل کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ اترپردیش میں ایسٹرن فریٹ کاریڈور کے نیو بھاوپور ۔ نیو کھورجا سیکشن کا افتتاح کیا۔ 351 کیلو میٹر طویل سیکشن 5750 کروڑ روپئے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے۔ یہ اترپردیش میں مقامی صنعتوں کیلئے نئے مواقع کھولے گا۔ وزیراعظم نے پریاگ راج میں اس کاریڈور کے آپریشن کنٹرول سنٹرکا افتتاح بھی کیا۔