وزیراعظم مودی نے برکس ممالک کے درمیان تعاون بڑھانے کے لیے پانچ تجاویز پیش کیں

   

  وزیر اعظم نریندر مودی نے 15ویں برکس سربراہی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ تقریباً دو دہائیوں میں برکس نے ایک بہت طویل اور شاندار سفر طے کیا ہے۔ اس سفر میں ہم نے بہت سی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ ہمارا نیا ترقیاتی بینک گلوبل ساؤتھ کے ممالک کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ کنٹی جنسی ریزرو ارینجمنٹ کے ذریعے، ہم نے مالیاتی تحفظ کا دائرہ بنایا ہے۔ برکس مصنوعی سیارہ کی تشکیل، ویکسین ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ سینٹرز، فارما مصنوعات کی باہمی پہچان جیسے اقدامات کے ساتھ، ہم برکس ممالک کے عام شہریوں کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی لا رہے ہیں۔ یوتھ سمٹ، برکس گیمز، تھنک ٹینکس کونسل جیسے اقدامات کے ذریعے ہم تمام ممالک کے درمیان عوام کے درمیان رابطے کو مضبوط کر رہے ہیں۔