نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے کاشی میں دنیا کے سب سے طویل آبی گزرگاہ پر کروز کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا اور ساتھ ہی ٹینٹ سٹی کا بھی افتتاح کیا۔ وارانسی سے کروز کا سفر آج سے شروع ہوا ہے۔ ایم وی گنگا ولاس کروز دنیا کا سب سے طویل کروز ہے افتتاح کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ آج کاشی اور ڈبرو گڑھ کے درمیان دنیا کے سب سے طویل دریائی پانی کے سفر گنگا ولاس کروز کا آغاز کیا گیا ہے۔ اس کی وجہ سے مشرقی ہندوستان کے کئی سیاحتی مقامات دنیا کے سیاحتی نقشے میں مزید نمایاں ہونے والے ہیں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے تقریب میں شامل ہونے والے بہار کے نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو نے کہا کہ یہ کروز ریاست کے 6 مقامات پر رکے گا، یعنی بکسر، چھپرا، پٹنہ، سماریا، مونگیر، سلطان گنج اور کہلگاؤں۔ جب کروز بہار سے گزرے گا تو سیاحوں کو ثقافت اور تاریخ سے متعارف کرایا جائے گا۔ سفر کو ہموار اور تیز تر بنانے کے لیے اضلاع میں ایک ایک نوڈل افسر کا تقرر کیا گیا ہے۔