وزیراعظم مودی نے قومی یوم سائنس کے موقع پر سب کو مبارکباد پیش کی

,

   

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کے روز قومی سائنس ڈے پر ملک کے سائنس دانوں کی تعریف کی۔

“قومی سائنس ڈے ایک ایسا موقع ہے جس میں ہمارے سائنسدانوں کی صلاحیتوں کی تعریف کی جاتی ہے ۔ ان کی جدید جوش اور سرکردہ تحقیق نے ہندوستان اور دنیا کی مدد کی ہے۔ وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا کہ”ہندوستانی سائنس ترقی کی منازل طے کرتا رہے اور ہمارے نوجوانوں کے ذہن میں سائنس کے بارے میں مزید تجسس پیدا ہوسکے۔

انہوں نے 3 جنوری کو بنگلور میں انڈین سائنس کانگریس کے 107 ویں اجلاس میں اپنے خطاب کی ویڈیو بھی شیئر کی۔

ویڈیو کا اشتراک کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے ٹویٹ کیا ، “ہماری طرف سے ہندوستان میں تحقیق اور جدت طرازی کے لئے ایک بہتر ماحول بنانے کے لئے حکومت ہند متعدد کوششیں کر رہی ہے۔ میں نے اس سال کے شروع میں ہندوستانی سائنس کانگریس کے دوران سائنس سے متعلق پہلوؤں کے بارے میں بات کی تھی۔

28فروری کو ہر سال ہندوستان میں سائنسی دن منایا جاتا ہے اسلئے کہ اسی دن 1928 میں سی وی رامان نے ہندوستان کو سائنسی میدان ایک نئی راہ دکھائی تھی۔