وزیراعظم مودی نے قوم پرستی کے موضوع پر تقریر کرتے ہوئے شیواجی کا ذکر کیا

   

ستارہ (مہاراشٹرا) ۔ 17 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے جمعرات کے دن کہا کہ ان کی حکومت مبینہ طور پر چھترپتی شیواجی مہاراج کے اصولوں پر قوم پرستی کے سلسلہ میں عمل پیرا ہے اور قومی صیانت کی پالیسیاں شیواجی مہاراج کی پالیسیوں کے خطوط پر منظور کی جاتی ہیں۔ بعدازاں اکثریت کے اس فیصلہ سے قومی صیانت میں استحکام پیدا ہوتا ہے اور ان پالیسیوں کی منظوری کے بعد گھناؤنے عزائم رکھنے والے ممالک کو منہ توڑ جواب دیا جاسکتا ہے۔ گذشتہ پانچ سال میں قومی یکجہتی کے بارے میں حکومت نے شیواجی مہاراج کی پالیسیوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے کئے ہیں۔