وزیراعظم مودی نے ٹیم انڈیا کی فائٹنگ اسپرٹ کو سراہا

   

راہول نے بھی ستائش کی ۔ ورلڈ کپ شکست پر سچن ، کوہلی کا بھی ردعمل
نئی دہلی ؍ مانچسٹر ۔ 10 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج مانچسٹر میں نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ورلڈ کپ سیمی فائنل میں ہندوستان کی شکست پر مایوسی ظاہر کی لیکن وہ ٹیم کے جذبہ جدوجہد سے متاثر ہوئے۔ کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے بھی ٹیم انڈیا کی کوشش کو گریٹ فائیٹ قرار دیا۔ سچن تنڈولکر نے کہا کہ ہندوستان کا ہمیشہ روہت شرما اور ویراٹ کوہلی پر انحصار کرنا درست نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم ایس دھونی نے نازک صورتحال کے اعتبار سے کھیلا اور ان پر تنقیدیں درست نہیں۔ کپتان کوہلی نے کہا کہ محض 45 منٹ کی خراب کرکٹ نے انہیں ورلڈ کپ سے باہر کردیا۔ انہوں نے کہا کہ دھونی نے اپنے مستقبل کے بارے میں کچھ نہیں کہا ہے۔ فاتح کیوی کیپٹن کین ولیمسن نے دھونی کا رن آوٹ ہونا میچ کا ٹرننگ پوائنٹ قرار دیا۔