وزیراعظم مودی نے پرگتی میدان میں ٹنل روٹ کا افتتاح کیا

   

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو دارالحکومت کے مشہور نمائشی مقام پرگتی میدان علاقے میں زیر زمین روٹ کے ایک کوآرڈینیٹڈ نیٹ ورک کا افتتاح کیا ۔گاڑیوں کی آمدورفت کی سہولت کے لئے ان زیر زمین روٹ اور انڈر پاس کے شروع ہونے سے انڈیا گیٹ سے مشرقی دہلی، نوئیڈا اور غازی آباد تک کا سفر زیادہ آسان ہو جائے گا اور بھیڑ اور جام کا مسئلہ دور ہو جائے گا ۔اس کی تعمیر مکمل طور پرمرکزی حکومت کی جانب سے کی گئی ہے اور اس پر 920 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت آئی ہے ۔ اس میں بارش کے پانی کی نکاسی ، کلوز سرکٹ کیمروں سے نگرانی اورجدید ترین سہولیات فراہم کی گئی ہیں ۔ افتتاحی تقریب میں مرکزی وزیر تجارت اورصنعت پیوش گوئل اورپٹرولیم اورشہری ترقی کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری بھی موجود تھے ۔ مودی نے پرگتی میدان کے زیر زمین روٹ کا باضابطہ افتتاح کرنے کے بعد اس کا معائنہ کیا اور اس کے بارے میں معلومات حاصل کی ۔

ٹنل مارگ کی پینٹنگز دیکھ کر وزیراعظم دنگ رہ گئے

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ وہ راجدھانی کے پرگتی میدان علاقے میں نو تعمیر شدہ انٹیگریٹڈ انڈر گراؤنڈ روڈ کے دونوں اطراف کی دیواروں پر پینٹنگز دیکھ کر بہت خوش ہوئے ۔اسے ممکنہ طور پر دنیا کی سب سے بڑی آرٹ گیلری قرار دیتے ہوئے انہوں نے تجویز پیش کی کہ اسے اتوار کو صرف 4 سے 6 گھنٹے دیکھنے والوں کیلئے کھلا رکھنے کے بارے میں سوچا جانا چاہیے تاکہ لوگ ہندوستان کے تنوع کی خوبصورت جھانکی سے لطف اندوز ہو سکیں۔مودی 920 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے تیار کردہ ٹنل سڑکوں کے نیٹ ورک کا باضابطہ افتتاح کرنے کے بعد اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔ مودی نے کہا کہ مجھے سرنگ کا راستہ دیکھنے کے لیے ایک کھلی جیپ کی سہولت دی گئی تھی لیکن میں اندر کی پینٹنگ دیکھنے کے لیے اس سے نیچے اترا اور وہاں بنی پینٹنگ کو بہت قریب سے دیکھنے لگا اس لئے مجھے یہاں میٹنگ میں پہنچنے میں دس پندرہ منٹ کی تاخیر ہوگئی۔ مودی نے سرنگ کے راستے میں فنکارانہ مناظر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میں قطعی طور پر نہیں کہہ سکتا لیکن یہ شاید دنیا کی سب سے طویل آرٹ گیلری ہے۔ میں حکام کو مشورہ دینا چاہوں گا کہ وہ ہر اتوار کو اس وقت جب ٹریفک کم ہو، وہاں اس زیر زمین گزرگاہ کی گیلری کو زائرین کیلئے محفوظ بنایا جائے اور گاڑیوں کی آمدورفت بند رکھی جائے ۔مودی نے کہا کہ اس سرنگ میں بنائی گئی پینٹنگز ’ایک بھارت شریشٹھ بھارت‘کی مثالیں ہیں۔ اس میں غیر ملکی شمال مشرق میں ناگالینڈ سے لے کر جنوب میں کیرالہ تک پورے ہندوستان کے سماجی، ثقافتی اور قدرتی تنوع کی جھانکی بھی دیکھ سکتے ہیں۔