نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو گاندھی نگر میں واقع مہاتما مندر میں ‘ڈیجیٹل انڈیا ہفتہ 2022’ کا افتتاح کیا۔ اس پروگرام میں مودی نے ٹیکنالوجی کے ذریعے شہریوں کو عوامی بہبود کے فوائد آسانی سے فراہم کرنے کے لیے کئی اختراعی ڈیجیٹل اقدامات کو ملک کے لوگوں کے لیے وقف کیا۔ ‘نئے ہندوستان کی تکنیک کو متحرک کرنا’ موضوع پر مبنی اس پروگرام کی افتتاحی تقریب میں وزیراعلیٰ بھوپیندر پٹیل، وزیر ریلورے اشونی وشنو اور الیکٹرانکس اور آئی ٹی کے مرکزی وزیر مملکت راجیو چندر شیکھر خصوصی طور پر موجود تھے