وزیراعظم مودی نے یو پیگلوبل انوسٹر سمٹ کا افتتاح کیا

   

لکھنؤ: وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو یہاں اتر پردیش گلوبل انویسٹرس سمٹ کا افتتاح کیا۔ریلائنس گروپ کے چیئرمین مکیش امبانی، ٹاٹا گروپ کے چیئرمین این چندرشیکھرن، آدتیہ برلا گروپ کے چیئرمین کمار منگلم برلا اور کئی ممالک کے نمائندے اس تین روزہ چوٹی کانفرنس میں حصہ لے رہے ہیں۔ مودی نے چراغ جلا کر سرمایہ کاری کانفرنس کا افتتاح کیا۔ وزیراعظم مودی نے اس موقع پر صنعت کاروں سے ملاقات کی۔ اترپردیش کو ٹریلین ڈالر کی معیشت بنانے کے عزم کے ساتھ شروع ہونے والی اس کانفرنس پر ملک اور دنیا کی نظریں لگی ہوئی ہیں۔