وزیراعظم مودی پرچوکیدار ہونے کی اداکاری کا کانگریسی الزام

   

مودی امبیڈکر کے پیرو ، دستور تبدیل نہیں کریں گے : اٹھاؤلے
نئی دہلی ۔ /19 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے آج وزیراعظم نریندر مودی کی ’’مودی چوکیدار‘‘ مہم پر تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ وزیراعظم کوشش کررہے ہیں کہ عوام کے سامنے خود کو ایک ’’چوکیدار‘‘ بن کر پیش کریں ۔ کانگریس کے ترجمان اعلیٰ رندیپ سرجے والا نے کہا کہ مودی حکومت عوام کو پیش کرنے کیلئے کچھ بھی نہیں کرتی لیکن اس قسم کی مہمات چلاکر انہیں خوش کردیتی ہے ۔ مودی ایک چوکیدار اداکاری کررہے ہیں ۔ حالانکہ ان کی اداکاری کا پول پہلے ہی سے کھل چکا ہے اور وہ پس منظر بدلے بغیر اپنا مقصد حاصل نہیں کرسکیں گے ۔ ممبئی سے موصولہ اطلاع کے بموجب مرکزی وزیر صدر آر پی آئی (اے) رام داس اٹھاولے نے آج کہا کہ ان کی پارٹی کے آر ایس ایس سے ہندوتوا کے مسئلہ پر اختلافات ہیں لیکن امبیڈکر کے پیرو وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ نہیں ۔ انہوں نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جب تک امبیڈکر کا پیرو ملک کا وزیراعظم برقرار رہے دستور کو تبدیل کرنے کا کوئی خطرہ نہیں۔