نفرت ختم کیجئے ، سوشل میڈیا اکاؤنٹس نہیں: راہول
نئی دہلی ۔ 2 مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام)وزیراعظم نریندر مودی نے آج کہاکہ وہ ٹوئٹر اور فیس بک کے بشمول مختلف پلیٹ فارمس پر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کردینے کا منصوبہ رکھتے ہیں ۔ انھوں نے ٹوئیٹ کیا کہ آنے والے اتوار کو وہ فیس بک ، ٹوئٹر ، انسٹاگرام اور یوٹیوب کے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ختم کردینے پر غور کررہے ہیں اور اس بارے میں سب کو واقف رکھیں گے ۔ وزیراعظم کے ٹوئٹ کے جواب میں کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے طنز کیا کہ وزیراعظم کو نفرت ختم کرنا چاہئے ، نہ کہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس ۔ مودی سوشل میڈیا بالخصوص ٹوئٹر پر کافی سرگرم ہیں جہاں اُن کے 53.3 ملین فالوورس ہیں ۔ کانگریس کے ترجمان اعلیٰ رندیپ سرجیوالا نے ٹوئٹ کیا کہ مودی جی کو یہ مشورہ ٹرالس آرمی کو دینا چاہئے کہ اپنے اکاؤنٹس بند کردیں۔