نئی دہلی : وزیراعظم نریندر مودی توقع ہیکہ آئندہ ماہ فرانس کا دورہ کریں گے۔ وہ ہندوستانی یوروپی یونین چوٹی کانفرنس کیلئے اپنے دورہ یوروپ کے دوران فرانس پہنچیں گے۔ وزیراعظم 8 مئی کو ہندوستانی یوروپی یونین چوٹی کانفرنس کیلئے پرتگال پہنچیں گے۔ انہوں نے گذشتہ مرتبہ 2019ء میں فرانس کا دورہ کیا تھا۔ وزیراعظم کے دورہ سے قبل فرانس کے وزیرخارجہ 13 اپریل کو ہندوستان آرہے ہیں۔
