جے پور، 24 ستمبر (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی جمعرات کو ایک روزہ دورہ پر راجستھان آئیں گے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق مودی دوپہر میں ادے پور ہوائی اڈہ پہنچیں گے اور ہیلی کاپٹر کے ذریعہ بانسواڑہ کے ماہی ہیلی پیڈ پر اتریں گے ۔ وہاں سے ناپلا میں سرکاری پروگرام میں شرکت کے بعد مودی ادے پور ہوائی اڈہ پہنچ کر دہلی واپس ہوں گے۔