بینا (ساگر): وزیر اعظم نریندر مودی جمعرات 14ستمبر کو مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ کا دورہ کریں گے ۔ وزیراعظم، دن میں تقریباًسواگیارہ بجے مدھیہ پردیش کے علاقے بینا پہنچیں گے ، جہاں و ہ 50 ہزار700 کروڑروپے سے زیادہ مالیت کے پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے ۔ ان پروجیکٹوں میں بینا ریفائنری میں پیٹرو کیمکل کمپلیکس اورریاست بھر میں دس نئے صنعتی پروجیکٹ بھی شامل ہیں ۔دوپہر تقریباًسواتین بجے وہ چھتیس گڑھ کے شہر رائے گڑھ پہنچیں گے ،جہاں وہ ریل شعبے کے اہم پروجیکٹوں کو ملک کے نام وقف کریں گے ۔ پروگرام کے دوران وزیر اعظم چھتیس گڑھ کے 9 اضلاع میں انتہائی نگہداشت والے بلاکوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور وہ خون کے سرخ خلیوں کی کمی کی بیماری سے متعلق کونسلنگ کے ایک لاکھ کارڈ س بھی تقسیم کریں گے ۔ایک قدم ،جس سے ریاست میں صنعتی ترقی کو بڑ ی رفتار فراہم ہوگی ،اس کے تحت وزیر اعظم بھارت پٹرولیم کارپوریشن لمٹیڈ بی پی سی ایل کی بیناریفائنری میں پیٹروکیمکل کامپلیکس کا سنگ بنیادرکارکھیں گے ۔ اس جدید ترین طرز کی ریفائنری میں ،جسے تقریباََ 49000 کروڑروپے کی لاگت سے تیار کیا گیا ہے ،تقریباََ 1200 کے ٹی پی اے (کلوٹن سالانہ )ایتھائلین اور پروپائلنگ تیار کی جائے گی، جو کپڑے کی صنعتوں ، پیکجنگ ، دواسازی اور دیگر شعبوں جیسے مختلف شعبوں کا اہم حصہ ہے ۔اس سے ہندوستان کے ،درآمدات پر انحصار میں کمی آئے گی اور یہ وزیراعظم کے ،آتم نربھر بھارت کے وژن کو پورا کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے ۔ اس میگا پروجیکٹ سے پٹرولیم کے شعبے میں روزگار کے موقعے پیدا ہوں گے اور پٹرولیم مصنوعات کوفروغ حاصل ہوگا اور پٹرولیم صنعتوں کی ترقی میں اضافہ ہوگا۔پروگرام کے دوران وزیراعظم 10 پروجیکٹوں کا بھی سنگ بنیادرکھیں گے ، جن کے نام ہیں نرمدا پورم ضلع میں بجلی اور قابل تجدید توانائی کی مینوفیکچرنگ زون ، اندور میں دو آئی ٹی پارکس ، رتلام میں ایک میگا صنعتی پارک اور پورے مدھیہ پردیش میں 6 نئے صنعتی علاقے ۔بجلی اور قابل تجدید توانائی کا مینوفیکچرنگ زون ،نرمدا پورم 460 کروڑروپے سے زیادہ کی لاگت سے تیار کیا جائے گا اوریہ خطے میں اقتصادی ترقی اور روز گار کے موقعوں کی جانب ایک قدم ہوگا۔ اندور میں آئی ٹی پارک 3 اور 4 ، تقریبا 550 کروڑروپے کی لاگت سے تعمیر کیا جائے گا اوراس سے آئی ٹی اور آئی ٹی ای ایس شعبے کو ایک رفتار ملے گی نیز نوجوانوں کے لئے روزگار کے نئے موقعے پیدا ہوں گے ۔رتلام میں میگا صنعتی پارکس 460 کروڑرو پے سے زیادہ کی لاگت سے تعمیرکیا جائے گا اور یہ کپڑے کی صنعتوں ، آٹو موبیل ،دواسازی جیسے اہم شعبوں کے لئے ایک بڑا مرکز بن جائے گا۔یہ پارک دلی-ممبئی ایکسپریس وے کو جوڑے گا اور اس سے پورے خطے کی اقتصادی ترقی کو بڑے پیمانے پر فروغ حاصل ہوگا اور نوجوانوں کو براہ راست اور بالواسطہ طور پرروزگار کے موقع پیدا ہوں گے ۔ب