وزیراعظم مودی کا آج چیف منسٹروں کے اجلاس سے خطاب

   

نئی دہلی ۔ 10 ؍مئی ( این ایس ایس ) وزیراعظم نریندمودی 11؍ مئی کو سہ پہر 3 بجے تمام ریاستوں کے چیف منسٹروں کے پانچویں اجلاس سے براہ ویڈیو کانفرنس سے خطاب کریں گے ۔ وزیراعظم کے دفتر سے کئے گئے ٹوئیٹ میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی ریاستی چیف منسٹروں کے پانچویں اجلاس سے کل (پیر) کو سہ پہر 3 بجے ویڈیو کانفرنس پر خطاب کریں گے ۔ باوثوق ذرائع کے مطابق تلنگانہ چیف منسٹر کے چندرشیکھرراو کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے اپنی ریاست میں کئے جانے والے اقدامات اور ان کے اثرات و نتائج سے وزیراعظم کو واقف کرائیں گے ۔ یہاں یہ بات قبل ذکر ہے کہ حالیہ چند چند کے دوران کورونا وائرس کے کسیس میں اضافہ دیکھا گیا ہے ۔