وزیراعظم مودی کا آج گجرات کا دورہ

   

9,700 کروڑ روپئے کی ترقیاتی اسکیمات کا افتتاح اور سنگ بنیاد
نئی دہلی، 14 نومبر (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی ہفتہ کو جن جاتیہ گورو دیوس کے موقع پر گجرات کے ضلع نرمدا کا دورہ کریں گے اور قبائلی رہنما برسا منڈا کے 150ویں یومِ پیدائش کے موقع پر منعقدہ تقریب میں شرکت کے ساتھ ڈیڈیاپاڑا میں 9,700 کروڑ روپے سے زیادہ کی ترقیاتی اسکیموں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے ۔ وزیراعظم سورت میں ممبئی۔احمدآباد ہائی اسپیڈ ریل کاریڈور (بلیٹ ٹرین) کے منصوبے کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیں گے ۔ ڈیڈیاپاڑا کے پروگرام میں وزیراعظم قبائلی برادریوں کی ترقی اور دیہی و دور دراز علاقوں کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے سے متعلق کئی ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے ۔ وزیراعظم پی ایم۔جن من اور ڈی اے ۔جگوا (دھرتی آبا جن جاتیہ گرام اتکرش ابھیان) کے تحت تعمیر شدہ ایک لاکھ گھروں کوان کے مالکوں کو سپرد کرنے کے پروگرام میں بھی شرکت کریں گے ۔ تقریب میں وزیراعظم تقریباً 1900 کروڑ روپے کی لاگت سے قبائلی طلبہ کیلئے تیار کردہ 42 ایکلویہ ماڈل ریزیڈینشل اسکول (ای ایم آر ایس)، 228 ملٹی پرپز سینٹرز، آسام میڈیکل کالج ڈبروگڑھ میں اہلیتی سینٹر اور منی پور کے امپھال میں قبائلی ثقافت اور ورثے کے تحفظ کیلئے قبائلی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کا افتتاح کریں گے ۔