کولمبو 7 جون (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی اتوار کو سری لنکا کے مختصر دورہ پر ہوں گے جس کے دوران وہ صدر مایتری پالا سری سینا کے ساتھ بات چیت منعقد کریں گے۔ یہاں صدر کے دفتر نے بتایا کہ مودی ایسٹر کے موقع پر بمباریوں کے بعد اِس جزیرہ ملک کو دورہ کرنے والے پہلے بیرونی لیڈر ہوں گے۔ اُن دھماکوں میں زائداز 250 افراد ہلاک ہوئے جن میں 11 ہندوستانی شامل تھے۔ یہ مودی کا سری لنکا کو تیسرا دورہ رہے گا۔ قبل ازیں وہ 2015 ء اور 2017 ء کو اِس ملک کا دورہ کرچکے ہیں۔
