نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی ہفتہ کو چھتیس گڑھ پہنچے۔ وہاں درگ ضلع میں عوامی ریلی کو خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم مودی نے اعلان کیا کہ مفت میں راشن اسکیم پی ایم جی کے اے وائی کو پانچ سال مزید بڑھایا دیا جائے گا۔ وزیراعظم مودی کے اس اعلان سے ملک کے تقریبا 80 کروڑ سے زیادہ لوگوں کو فائدہ ملے گا۔وزیراعظم مودی نے کہا کہ میں نے فیصلہ کرلیا ہے کہ ملک کے 80 کروڑ غریبوں کو مفت راشن دینے والی اسکیم کو بی جے پی سرکار اب اگلے پانچ سال کیلئے مزید بڑھائے گی ۔ آپ کا یہ پیار اور آشیرواد مجھے ہمیشہ فیصلے کرنے کی طاقت دیتا ہے۔