وزیراعظم مودی کا دہشت گردی کیخلاف انتباہ

   

نفرت پھیلانے اور جنونی تشدد پرسخت موقف اپنانے کی اپیل
نئی دہلی : وزیراعظم نریندر مودی نے آج عالمی قائدین سے اپیل کی کہ ان قوتوں کے خلاف لڑائی میں مل جلکر کام کریں جو نفرت پھیلانے ، دہشت مچانے اور جنونی تشدد کے ارتکاب کی کوشش کررہے ہیں ۔ وہ بدھا پورنیما کے موقع پر ورچول ایوینٹ سے کلیدی خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ گوتم بدھا کی زندگی امن ، بھائی چارہ اور بقائے باہم کی عکاس ہے ۔ آج کی دنیا میں ان خاصیتوں کی اشد ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایسی قوتیں جو فراخدلانہ جمہوری اصولوں پر یقین نہیں رکھتے ، ان کے خلاف سخت موقف اختیار کرنا ہوگا ۔